نیشنل

مزید 85 طیاروں کواڑا دینے کی دھمکیاں

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے تمام تر سختیوں کے دعووں کے باوجود، طیاروں کو بم سے اڑادینے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، 85 طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں ایئر انڈیا کے 20 طیارے شامل ہیں۔ دھمکیوں کا سامنا کرنے والے طیاروں میں 20 انڈیگو، 20 وستارا، اور 25 آکاسا کی پروازیں شامل ہیں۔

 

یہ دھمکیاں حکام کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔مقامی ایئرلائنز کے ترجمانوں نے تصدیق کی ہے کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔اس سے قبل، پیر کو بھی مختلف ایئر لائنز کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں، جس کے بعد فوری طور پر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔

 

ان دھمکیوں کے نتیجے میں کچھ پروازوں کی ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی گئی، اور مسافروں کی جانچ کے عمل کو مزید مستحکم بنایا گیا۔ حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس معاملے میں سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button