این آر آئی

ریاض میں ایک خوبصورت اور معیاری کافی شاپ کا اضافہ۔ حیدرآبادی نوجوانون کی کاوش 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی جانب سے چھوٹے یا بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی ہمت افزائی کی جارہی ہے۔ خارجی باشندے اب راست انوسٹرز کے طور پر یہان اپنے بزنس قائم کرسکتے ہیں۔

 

سعودی عرب میں ہندوستانی جو آبادی کے لحاظ سے اب دوسرے نمبر پر ہیں مملکت میں کاروبار کے میدان میں کافی تعداد میں ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ملیالی اورحیدرآبادی باشندون کی ہے۔

 

حیدرآبادی نوجوانون کے ایک گروپ نے بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک خوبصورت کافی شاپ قائم کی جس کا افتتاح جمعہ کی شب عمل میں آیا۔ Exotic Brew نام سے قائم یہ کافی شاپ کویتی اسکان، ریاض (بلڈنگ17) میں واقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں انڈین کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

شارق احمد، ضیاء، شعیب غوری،عاقب اور عبدالمنان رضوی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button