مبارکباد

تلنگانہ اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر کے انتخابات _ نثار احمد پروانہ صدر اور سید اصغر حسین جنرل سکریٹری منتخب

کریمنگر:/2/ ستمبر( پریس  ریلیز) تلنگانہ اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر کے انتخابات دکن ہائی اسکول میں منعقد ہوئے۔متحدہ ضلع کریم نگر کے زائد از 40 اردو صحافیوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں متفقہ طور پر متحدہ ضلع کریم نگر کے صدر کی حیثیت سے بیورو چیف راشٹریہ سہارا محمد نثار احمد پراونہ، جنرل سکریٹری کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ کرسپانڈنٹ رہنمائے دکن سید اصغر حسین، خازن کی حیثیت سے قاضی محمد افتخار الدین، روزنامہ راشٹریہ سہارا اور چیف اڈوایزر کی حیثیت سے سید جمیل احمد کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

 

نائب صدور کی حیثیت سے سید عاطف الدین، اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ضلع کریم نگر، حافظ صادق علی احمد اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد، سید رسول سینئر جرنلسٹ نمائندہ سیاست ضلع سرسلہ، عبدالحکیم، مرزا فیاض بیگ،خالد حسین کے علاوہ آرگنائزنگ کی حیثیت سے زاہد حسین، عمیر احمد خان،خواجہ عالم الدین، شاکر الصمد، اظہار حسین، عبدالکریم اور جوائنٹ سیکریٹریز کی حیثیت سے فہیم الدین احمد، امتیاز علی نصرت،افضل پاشاہ، الطاف، شیخ عمران، ندیم الدین اقبال، رفیق پٹیل، نعیم الدین، عبدالغفور، حافظ سید بلال نظامی ،شیراز، فیروز الزماں، حافظ ارشد،شمس الدین، اراکین عاملہ کی حیثیت سے احمد علی،تقی،محمد راشد،محتشم،محمد شفیق، ریاض پٹیل، شبیر، انصر علی احمد ،عبدالرحمن، سرور بیابانی، مجیب وغیرہ منتخب ہوئے۔ قانونی مشیران کی حیثیت سے ایڈوکیٹ محمد مجیب، ایڈوکیٹ محمد عبد الروف، ایڈوکیٹ محمد جمیل اور ایڈوکیٹ سید شبیر احمد انتخاب عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button