تلنگانہ
مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے بنڈی سائی بھگیرتھ کے “لاپتہ” ہونے کے حیدراباد میں جگہ جگہ پوسٹرس

حیدرآباد میں پوکسو کیس کے ملزم اور مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے بنڈی سائی بھگیرتھ کے “لاپتہ” ہونے کے پوسٹرز لگنے سے ہلچل مچ گئی ہے
حیدراباد کے ۔شیرلنگم پلی اور گچی باؤلی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح میٹرو ستونوں، بس اسٹاپس اور اہم چوراہوں پر یہ پوسٹرز دیکھے گئے، جن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر بنڈی سائی بھگیرتھ کہیں نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
اطلاعات کے مطابق بعض سماجی کارکنوں نے بھی میٹرو اسٹیشنز پر اسی نوعیت کی مہم چلائی اور عوام سے ڈائل 100 پر اطلاع دینے کی درخواست کی۔دوسری جانب بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ پوسٹرز کو فوری طور پر ہٹایا جا رہا ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔



