تلنگانہ
بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کا اپنے پہلے کوچ محبوب علی کو خراجِ عقیدت

حیدرآباد ۔ بھارت کی معروف بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے اپنے پہلے کوچ مرحوم میر محبوب علی کو ایک جذباتی ایکس پوسٹ کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے لکھا کہ صبح اخبار میں اپنے استاد کے بارے میں شائع ہونے والا تعزیتی نوٹ دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔ سندھو نے بتایا کہ وہ محض ساڑھے سات برس کی عمر میں آئی آر آئی ایس ای ٹی ریلوے کورٹس میں محبوب علی کی شاگرد بنیں
جہاں انہوں نے نہ صرف بیڈمنٹن کی بنیادی تربیت دی بلکہ اس کھیل سے محبت کرنا بھی سکھایا۔ میر محبوب علی NISسے تربیت یافتہ کوچ تھے اور بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا۔
سندھو نے کہا کہ اگرچہ کئی کوچز نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا لیکن پہلا استاد ہمیشہ دل کے سب سے قریب رہے گا۔



