این آر آئی

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی وضاحتیں 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کی اکثریت لیبر قوانین سے پوری طرح واقف نہیں ہوتی۔ میڈیکل رخصت اور تنخواہ میں سالانہ اضافہ سے متعلق استفسار پر وزارت نے قانونی صورت حال واضح کی۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ہے کہ’ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا حق ہے۔ ادارہ بیماری کی چھٹی مسترد کرنے کا مجاز نہیں‘۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ قانون محنت کی دفعہ 117 میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا استحقاق ہے تاہم ادارے کا یہ حق ہے کہ وہ بیماری کی چھٹی کے لیے منظور شدہ اداروں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرے‘۔

علاوہ ازیں وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر تنخواہ میں سالانہ اضافہ کے سوال پر کہا کہ’ ملازم کی تنخواہ میں سالانہ اضافے کا معاملہ آجر اور اجیر کے درمیان معاہدے نیز متعلقہ ادارے کے منظور شدہ قواعد و ضوابط کے ذریعے طے ہوتا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button