نیشنل
ملک بھر میں ذات پات کی مردم شُماری پر مودی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے ملک میں ذات پات کی مردم شماری کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اگلی مردم شماری میں ذات پات کو شامل کیا جائے گا۔ ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق کانگریس کا دباؤ آخر کار رنگ لایا اور
مودی حکومت نے آئندہ ہونے والی مردم شماری کے ساتھ ذات پر مبنی مردم شماری کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کچھ اہم وزراء شریک تھے۔ اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلے لیے گئے جن میں سب سے بڑا فیصلہ ذات پر مبنی مردم
شماری کروانے کا ہی رہا۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ مردم شماری میں ذاتوں کی شماری کو بھی شامل کیا جائے گا۔