تلنگانہ

دہشت گرد حملہ کے خلاف بیرسٹر اویسی نے بطور احتجاج مصلیوں میں سیاہ پرچم تقسیم کئے

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

انہوں نے جمعہ کے روز شاستری پورم حیدراباد کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر خاموش احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسجد میں موجود نمازیوں میں بھی سیاہ پٹیاں تقسیم کی گئیں تاکہ وہ اجتماعی طور پر اس بزدلانہ حملے کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کریں

 

۔بیرسٹر اسد اویسی نے اس اقدام کے ذریعے پیغام دیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں، اور نہ ہی اسے کسی مذہب یا قوم سے جوڑا جا سکتا ہے۔ بیرسٹر. اویسی کا یہ احتجاج نہ صرف حملے کے خلاف غم و غصے کا اظہار تھا

 

بلکہ ایک پیغام بھی تھا کہ بھارت کا مسلمان دہشت گردی کے خلاف ہے اور امن، بھائی چارے اور انسانیت کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button