این آر آئی

سعودی نیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان حیدرآبادی کرکٹ کھلاڑی کی قطر میں تہنیتی تقریب 

حیدرآباد(پریس نوٹ)خلیجی ملک قطر میں کرکٹ اور کرکٹرس کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے میں QPL تنظیم ہمیشہ آگے رہی ہے۔ بانی اور ڈائرکٹر QPL سراج انصاری کی قیادت میں QPL ترقی کے زینے طئے کررہی ہے اور خلیجی ممالک میں یہ واحد لیگ ہے جو کرکٹ ٹورنمنٹس منعقد کرنے میں نمایاں ریکارڈ رکھتی ہے۔ ٹیم QPL کی جانب سے وقتافوقتا، کرکٹرس کو بھی تہنیت پیش کی جاتی ہے۔

 

اس سلسلہ کے تحت قطر کا دورہ کررہی، سعودی نیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل حیدرآبادی کرکٹ کھلاڑی فیض اکرم کے اعزاز میں دوحہ کی ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کرتے ہوئے، تہنیت پیش کی گئی۔ کرکٹ کھلاڑی فیض اکرم کا تعلق جدہ میں قائم JSC کرکٹ اکیڈیمی سے ہے، جن میں معروف کرکٹ کھلاڑیوں بشمول ہیڈ کوچ محمد اسحاق بغدادی، سید محمد افروز اور محمد اکرم اللہ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں

 

اور ینگ ٹیلنٹ کو تیار کرنے اور اِن کو بہترین کوچنگ فراہم کرنے میں شب و روز مصروف ہیں۔ فیض اکرم، کوچ محمد اکرم اللہ کے فرزند ہیں، جنہوں نے کرکٹ کے ساتھ اچھے اخلاق بھی اپنے والد سے حاصل کئے ہیں۔ اس تقریب میں QPL کی جانب سے فیض اکرم کو تہنیت پیش کی گئی اور مومنٹو سے بھی نوازا گیا۔ فاونڈر اور ڈائرکٹر QPL سراج انصاری کی قیادت میں نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی گئی، اور مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اِظہار بھی کیا گیا۔

 

اس تقریب میں QPL بورڈ ممبرس، ذمہ داران بشمول امجد خان، عابد خان، ڈاکٹر مرزا، یوسف خان، جابر محمد، اکبر خان، خالد سلیم، معراج ملِک، عظمت خان، اشفاق عامر، حمید خان، سر عتیق، علی نقشبندی، زُبیر خان، اُسامہ شمسی، احمد عظیم خان، محمد جاوید، خلیل پٹیل، محمد اِدریس کے علاوہ سید صاحب و دیگر بھی موجود تھے۔ مہمانوں اور شُرکاء کے لئے بہترین عِشائیے کا بھی نظم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button