اسپشل اسٹوری

8 سال کا بچہ اپنے مرے ہوئے نانا کی طرح کرنے لگا حرکتیں۔ نانی کو بیوی اورماں کو کہنے لگا بیٹی۔ ارکان خاندان حیرت زدہ

نئی دہلی: اترپردیش کے مین پوری ضلع میں ایک آٹھ سالہ لڑکے نے پچھلے جنم کی بات کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ گھر والے یہ سن کر حیران ہیں کہ لڑکا آریان کہتا ہے کہ اس کی نانی اس کی پچھلے جنم میں اس کی بیوی تھی، اس کی ماں اس کی بیٹی تھی اوراس کےدونوں ماموں اس کے بیٹے ہیں۔

 

9 جنوری 2015 کو لڑکے کے نانا منوج مشرا کا انتقال ہو گیا تھا۔ رتن پور میں کھیت کو سیراب کرنے جاتے ہوئے سانپ کے ڈسنے سے اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس وقت منوج کی بیٹی رنجنا حاملہ تھی۔ رنجنا کے بیٹے آریان کی پیدائش اس کے نانا منوج کی موت کے 20 دن بعد ہوئی تھی۔ وہ لڑکا اب خود کو منوج مشرا کہتا ہے۔ 15 جون کو جب آریان اپنی نانی کے گھر گیا تو اس نے عجیب و غریب رویہ اختیارکیا۔ اس نے اپنا نام منوج بتایا۔ یہ دیکھ کر آریان کے ماموں رو پڑے۔

 

قریب 4 سال بعد آرین نے رتن پور گاؤں کا نام لینا شروع کیا اور کہا کہ یہ اس کا دوسرا جنم ہے اس کے بعد اس نے اپنی پوری کہانی سنائی۔آریان نے اپنی ماں سے کہا کہ تم میری بیٹی ہو تم میری ماں نہیں ہو اس نے اپنی نانی کو نام لے کر پکارا اور کہا کہ تم میری بیوی ہو میرے بچے کہاں ہیں اور دونوں ماموں کو دیکھ کر پرانی باتیں کرنے لگا۔ لڑکے نے بینک میں منوج کی جمع رقم کی تفصیلات بھی بتائی جس پر نہ صرف ارکان خاندان بلکہ گاوں والے بھی حیرت میں پڑ گئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button