آم کھانے سے پہلے پانی میں ڈال کر رکھنے کے فوائد
حیدرآباد: بچوں سے لے کر بڑوں تک آم ہر ایک کی پسند میں شامل ہے۔ اکثرآپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض افراد آم کو کھانے سے پہلے اسے کسی برتن میں پانی میں ڈال کررکھ دیتے ہیں۔ آئیے جانتےہیں اس کے کیا فائدہ ہے۔ ماہرین کے مطابق آم کھانے سے پہلے آم کو قریب آدھے گھنٹے تک پانی میں ڈال کر رکھ دینا چاہئے۔
ایسا کرنے سے اس کی گرمی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہہ سے چہرے پر گرمی سے پھنسیاں وغیرہ نہیں ہوتی ہیں۔ آموں پر کئی قسم کی کیڑے مار ادویات کا استمعال کیا جاتا ہے۔ یہ کیمیکلز انسانی صحت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں جس سر درد، قبض اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اگ آم کو پانی میں بھگو کر رکھ دیا جائے تو آموں سے ان تمام کیمیکلز کا اثر ختم ہوجاتا ہے اس کے علاوہ آموں کے اوپر لگے جراثیم میں اس عمل سے ختم ہوجاتے ہیں۔
آم میں قدرتی طور پر پایا جانے والا ایک مادہ فائیٹک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ ایک اینٹی نیوٹرینٹ سمجھا جاتا ہے۔ فائیٹک ایسڈ معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن اور زنک کے جذب ہونے کے عمل کو روکتا ہے جو جسم میں معدنیات کی کمی کا سبب بن سکتا ہے ایسے مِں آم کو پانی میں ڈالکررکھا جائے تو فائٹک ایسڈ کو بھی ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔