کمرشیل گیس سلنڈروں کی قیمت میں کمی

نئی دہلی: تجارتی مقاصد کے لیے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں استعمال ہونے والے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔
آئیل کمپنیوں نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ فروری میں مغربی ایشیا میں کشیدگی شروع ہونے کے بعد سپلائی میں رکاوٹوں کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا
تاہم حالیہ عرصے میں حکومت بتدریج ان قیمتوں میں کمی کر رہی ہے۔یاد رہے کہ جولائی میں بھی 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 183 روپے کی کمی کی گئی تھی۔تازہ فیصلے کے بعد دہلی میں ایک 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر کی قیمت 202 روپے کم ہو کر 2,728 روپے ہو گئی ہے۔
کولکتہ میں اس کی نئی قیمت 2,872.50 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ حیدرآباد میں یہ سلنڈر 2,985 روپے میں دستیاب ہوگا۔البتہ گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔



