جنرل نیوز

مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کو کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا صدر نامزد کرنے کا مطالبہ: مولانا سید جلال حسینی اشرفی جلالی

مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کو کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا صدر نامزد کرنے کا مطالبہ: مولانا سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ انچارچ کا صحافتی بیان 

 

نارائن پیٹ: مولانا سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی رح و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ جوائینٹ انچارچ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حضرت العلامہ مولانا الحاج مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کو کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا صدر نامزد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام بین الاقوامی سطح پر معتبر اور ساری دنیا میں کافی اہمیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

آخر میں انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی خدمات کے پیش نظر انہیں کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا صدر نامزد کیا جائے۔ بعد ازاں مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی و کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد و ناظم تعلیمات مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی نے بھی اپنے بیان میں مولانا الحاج مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کو کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کا صدر نامزد کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button