اسپشل اسٹوری

موٹر سائیکل سوارکتے نے لگائی ہیلمیٹ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

نئی دہلی: اکثرآپ نے کئی گاڑی سواروں کو ہیلمیٹ کے بغیرگاڑی چلاتے اورٹریفک پولیس کے نظرآنے پر ان سےبچنے کیلئے طرح طرح کے حربہ استعمال کرنے کے واقعات تو سنے یا دیکھے ہوں گے لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ایک شخص نے بائیک چلانے کے دوران اپنے کتے کو بھی ہیلمیٹ پہنا دیا۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے شمال مغربی علاقے کا ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ساتھ موٹر سائیکل پر نکلا۔ قواعد کے مطابق ایک اصول ہے کہ گاڑی پر سفر کرنے والوں کو ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے لیکن جانوروں کے لیے کوئی اصول نہیں ہے لیکن اپنے پالتو کتے سے محبت کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار نے اسے بھی ہیلمٹ پہنا دیا۔

 

اس ویڈیو پر صارفین الگ الگ ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنی رائے بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی سے پیار کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں تو وہ اپنے ساتھی کو بائیک پرسواری کے دوران ہیلمیٹ پہناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button