جرائم و حادثات

حیدرآباد کے تین طلباء نلگنڈہ کے ذخیرہ آب میں غرق

نلگنڈہ: حیدرآباد کے ایک کالج کے تین طلبہ ضلع نلگنڈہ کے ذخیرہ آب میں تیراکی کے دوران غرق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے خانگی فارمیسی کالج کے طلبہ آج تفریح کی غرض سے ناگرجنا ساگر پہنچے تھے۔ دوپہر کے بعد وہ اکم پلی بیاریج پہنچے اور وہاں تیراکی کے لئے پانی میں اترے تھے کہ غرق ہوگئے۔ غرق ہونے والے طلبہ کی شناخت آکاش، کرشنا اور گنیش کے طورپر کی گئی ہے۔ ان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیور کنڈہ کے ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button