اسپشل اسٹوری

سسرال والوں نے داماد کیلئے بنائے 173 قسم‌ کے‌ پکوان

حیدرآباد _ 16 جنوری ( اردولیکس) مہمان نوازی میں آندھراپردیش کا بھیماورم ٹاون کافی شہرت رکھتا ہے اور قریبی رشتہ داروں بالخصوص داماد کی مہمان نوازی میں تو یہاں کے لوگ کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ۔

 

نئے نئے  پکوان کے ساتھ منائی جانے والی سنکرانتی تہوار کے دن بھیماورم میں داماد کیلئے سسرالی رشتے داروں نے   173 قسم کے پکوانوں کے ساتھ دعوت کا اہتمام کیا۔ بھیماورم کے رہنے والے بزنس مین بدری کی ہریکا کی شادی دو سال قبل پرتھوی گپتا کے ساتھ ہوئی تھی سسرال والوں نے اپنے داماد کو سنکرانتی  تہوار پر مدعو کیا اور مختلف پکوانوں سے  داماد کی تواضع ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌کی‌گئی۔ 95 پکوان باہر سے منگوائے گئے باقی دیگر پکوان گھر میں کئے گئے۔ اتنے سارے کھانے دیکھ کر داماد‌حیرت زدہ رہ گیا۔ وہ ان میں سے کئی پکوانوں کے ناموں سے تک واقف نہیں تھا۔ قبل ازیں بھیماورم میں ایک خاتون نے سنکرانتی کے موقع پر اپنے داماد کیلیے 125 پکوان کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button