اسٹنٹ کرتے ہوئے یو ٹیوبر برقعہ پوش لڑکی پر گر پڑا _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: کرن کِل نامی یوٹیوبر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سڑک پر اسٹنٹ کرتے ایک برقعہ پوش لڑکی پر گرپڑا۔ اس واقعہ میں لڑکی زخمی ہوئی کیونکہ اسٹنٹ کے دوران نوجوان چھلانگ لگاتا ہوا سڑک سے گزرنے والی اس لڑکی پر گر پڑا جس کے نتیجے میں لڑکی بھی سر کے بل زمین پر گر پڑی۔ لوگوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دہلی پولیس سے نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو دیکھئیے
This person in a scene where he insults people in India, regardless of which social media he takes the shot for, should be punished. Gaining views & followers is not at the expense of insulting people. People should teach him a lesson that he will not forget throughout his life. pic.twitter.com/4pZd9JAN7M
— د.عـبدالله العـمـادي (@Abdulla_Alamadi) May 22, 2023