جرائم و حادثات

حیدرآباد میں لگی بھیانک آگ 7 افراد جھلس گئے

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے صنعتی علاقہ جیڈی مٹلہ کی ایک کمپنی میں بھیانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جس میں 7افراد جھلس گئے۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کے مطابق یہ آگ جیڈی مٹلہ کے آئی ڈی اے میں واقع سریدھر لیب میں لگی۔اطلاع کے ساتھ ہی وہ وہاں پہنچ گئے اورآگ پر قابو پایا۔پولیس نے اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔کمیکل ری ایکٹرس کے پھٹ پڑنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔جھلس جانے والوں کو علاج کے لئے قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔جھلسنے والوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان ہے کیونکہ یہ ری ایکٹر اُس وقت پھٹ پڑاجب صبح کی شفٹ میں 10تا12 مزدور کام کررہے تھے جن میں سے بعض مزدور محفوظ طورپرنکلنے میں کامیاب رہے۔بعض مزدوروں کے عمارت میں پھنس جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button