انٹر نیشنل

رمضان. حرمین شریفین میں 43 ملین افراد سے زائد کی حاضری

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان کی ابتداُ ہی سے حرمین شریفین میں زائرین کا اژدہام دیدنی تھا۔ اور آخری عشرے میں مزید اضافہ ہواہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 20 روز کے دوران مسجد الحرام میں 22 ملین سے زیادہ اورمسجد نبوی شریف میں21 ملین سے زیادہ افراد نے نماز ادا کی۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ انتظامیہ نے دونوں مقدس مساجد میں زائرین کے لئے عبادت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپیشل منصوبے پرکامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔منصوبے کا مقصدعمرہ زائرین اورحرمین میں آنے والوں کو مقدس مساجد میں پرسکون ماحول مہیا ہو اور وہ سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’ان تمام انتظامات کے لیے ہمیں اعلی قیادت کی جانب سے جملہ سہولتیں میسرہیں جس پروہ ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ نئے ہجری سال کے آغاز سے لے کر اب تک مسجد نبوی میں 169 ملین سے زیادہ مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button