تلنگانہ

حیدرآباد ۔کار کی ڈکی میں بچوں کو بٹھانے پر جرمانہ

حیدرآباد میں سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ٹویٹرپرایک شہری کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد بچوں کو خطرناک انداز سے کار کی بکی کھلی رکھ کر بٹھا کرلے جانے والے شخص کو چالان کیا ہے۔ سرپرستوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے پریشان ایک ٹوئٹر صارف نے گاڑی کی ڈکی میں بیٹھے بچوں کی ویڈیو شیئر کی۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ای چالان جاری کیا۔ پیر کے روز ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے پچھلے حصہ میں بوٹ میں تین بچے سوار ہیں، بچوں کو کھلونے سے کھیلتے دیکھا گیا جبکہ بڑے کارکے اندربیٹھے ہوئے تھے۔ شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کتنے غیر ذمہ دار والدین ہیں؟ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سائبرآباد ٹریفک پولیس نے کار کی نمبر پلیٹ کی تصدیق کی اور چالان جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button