جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات کل رات دیر گئے بالا پور علاقہ میں پیش آئی۔

 

پولیس عہدیداروں کے مطابق 32 سالہ مبارک نامی روڈی شیٹر کا بالاپور وادی مصطفی میں رات دیر گئے مہلک ہتھیاروں سے اور پتھروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیدار مقام واقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ مقتول کئی مقدمات میں ملوث ہے، شبہ کیا جاتا ہے کہ آپسی مخاصمت کے نتیجہ میں یہ واردات انجام دی گئی ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button