نیشنل

چیتن شرما زی نیوز کے اسٹنگ آپریشن میں پکڑے گئے _ کھلاڑیوں کے کئی راز کو کیا فاش

نئی دہلی _ 15 فروری ( اردولیکس ڈیسک) بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے  زی نیوز کی جانب سے کئے  گئے ایک  اسٹنگ آپریشن میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے 100 فیصد فٹ ہونے کے لئے ممنوعہ انجیکشن لگائے ہیں حالانکہ وہ کھیلنے کے لیے کافی فٹ نہیں تھے۔  چیتن شرما نے یہ بھی بتایا کہ ان انجیکشن میں ایسی دوائی ہوتی ہے جسے ڈوپ ٹیسٹ میں نہیں پکڑا جا سکتا جس کی صداقت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

شرما نے زی نیوز کو بتایا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انجکشن لگاتے ہیں اور 80 فیصد فٹ ہونے کے باوجود 100 فیصد فٹ ہوجاتے ہیں۔ یہ اینٹی بائٹک ادویات نہیں ہیں۔ ان انجیکشن میں ایسی دوا ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں نہیں پکڑی جاتی۔

انہوں نے سورو گنگولی-ویرات کوہلی کی کپتانی کی ناکامی کے بارے میں بھی انکشاف کیا اور قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں کلیدی آدمی کے طور پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button