جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر میں کولڈ اسٹوریج کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ، مرنے والوں میں مالک شیخ کلیم بھی شامل

نلگنڈہ  _ 26 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک حادثہ نلگنڈہ کے برکت پورہ کالونی میں  پیش آیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکت پورہ میں واقع نیو اسٹار فروٹس کمپنی کے کولڈ اسٹوریج میں نصب کردہ  اے سی گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ وہاں موجود دو افراد اس کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ اس حادثے میں کولڈ اسٹوریج کے مالک شیخ کلیم اور اس میں کام کرنے والے ساجد  کی مور ہوگئی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ دھماکے کے وقت، چار افراد اسٹوریج  میں موجود تھے لیکن کافی دور رہنے کی وجہ سے یہ تمام کے دھماکے سے بچ گئے۔

 

نلگنڈہ اے آر ایڈیشنل ایس پی ہنمنت راؤ اور ڈی ایس پی نرسمہا ریڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ ضلع ایس پی اپوروا راؤ بھی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button