جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں پارک کی ہوئی گاڑیوں کو آگ لگادینے کا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں پارک کی ہوئی گاڑیوں کو آگ لگا دینے کا واقعہ پیش آیا۔ رین بازار چمن کے قریب واقعہ مومن کالونی میں اتوارکی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک نوجوان چہرے پرماسک لگائے ہوئے داخل ہوا اوراس نے وہاں پارک کی ہوئی ایک کاراورتین تا چار بائیکس کو آگ لگادی۔ آگ لگتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی فوری طورپرفائرانجن کو طلب کرکے آگ پرقابو پالیا گیا تاہم تب تک گاڑیاں جل کرخاکسترہوچکی تھیں۔ پولیس اس شخص کی تلاش کررہی ہے جس نے یہ حرکت کی ہے اورمختلف زاویوں سے اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button