ایجوکیشن

سردار رویندر سنگھ چیرمین سیول سپلائیز کارپوریشن تلنگانہ کا دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کے اسٹڈی سینٹر کا دورہ

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کی دعوت پر جناب سردار رویندر سنگھ صاحب نے 13/08/2023 مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام چلنے والی مفت ٹیٹTET کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے والے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کی کسی بھی صورت میں اپنا ایک ہی مقصد ( ملازمت )رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کریں اور ملازمت حاصل کریں اور *اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں ہر ممکن مدد کرنے کے لیے وہ تیار ہیں* ۔۔۔

 

*ایسے خود غرض ماحول میں بغیر کسی ذاتی مفاد اور کسی بدلہ کی امید رکھتے ہوئے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن اور مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر، جو خدمات پیش کر رہا ہے وہ قابل تعریف ہیں* اور مستقبل میں میں آپ کے ہر کام میں آپ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں ۔۔۔

 

اس موقع پر طلباء کی جانب سے جناب سردار رویندر سنگھ صاحب کی شال پوشی کی گئی ۔۔۔

 

اس موقع پر جناب سید افضل محی الدین ، حافظ سید مطہر الدین ، حافظ عبدالمجید اشتیاق ، محمد اظہار حسین، حافظ محمد یاسین ، کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجودتھی ۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button