تلنگانہ

خانگی اسکولوں کے مسائل پر رکن اسمبلی احمد بلعلہ سے نمائندگی

یدرآباد۔ 25 اکتوبر (پریس نوٹ) خانگی اسکولوں کے ذمہ داران نے اپنے مسائل کے سلسلے میں رکن اسمبلی حلقہ ملک پیٹ و سینئر مجلسی قائد احمد بلعلہ سے نمائندگی کی۔ وفد کے سربراہ و صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے بتایا کہ اس موقع پر تعلیمی اداروں کے پراپرٹی ٹیکس اور دوسرے اہم مسائل کی جانب انھیں متوجہ کیا گیا۔ اس موقع پر احمد بلعلہ نے تیقن دیا کہ وہ متعلقہ عہدہ داروں سے ان مسائل کی یکسوئی کے لئے نمائندگی کریں گے اور جلد سے جلد ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وفد کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر سینٹ معاذ ہائی اسکول محمود ساجد، ڈائریکٹر جسارت ہائی اسکول سید حیدر علی کے بشمول 30 سے زائد تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرس شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے احمد بلعلہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button