تلنگانہ

حیدرآباد میں 5 کروڑ روپے ضبط

حیدرآباد: شہر میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے پانچ کروڑ روپے نقدی ضبط کر لی۔ یہ رقم کونڈاپور بوٹا نیکل گارڈن روڈ کے پاس ضبط کی گئی۔

 

پولیس کے مطابق مادھا پور اسپیشل آپریشن ٹیم کی جانب سے گچی باولی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دی جا رہی تھی اسی دوران مجید بنڈہ سے بوٹا نیکل گارڈن کی طرف جانے والی کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔

 

کار میں دو سوٹ کیس اور بیاگ موجود تھے تلاشی پر ان میں سے پانچ کروڑ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ رقم لے جانے والے سنتوش راؤ، نریش اور سمپت کو پولیس نے حراست میں لے لیا،

 

وہ رقم سے متعلق مناسب جواب دینے یا دستاویز دکھانے میں ناکام رہے جس پر یہ رقم آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دی گئی اور تینوں افراد کو پکڑ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button