جرائم و حادثات

پب جی گیم کی لت کا شکار طالب علم کی حیدرآباد میں خودکشی

حیدر آباد۔ حیدرآباد میں ایک طالب علم نےخودکشی کرلی جو پب جی گیم کی عادت کا شکار ہوگیا تھا۔ یہ واقعہ شہر کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو دن قبل پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق ایلا ریڈی گوڑہ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ اکھیل امیر پیٹ کے خانگی کالج میں بی کام سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔ وہ پچھلے تین ماہ سے پب جی گیم کھیلتے ہوئے کالج نہیں جارہا تھا۔

 

4 جنوری کو اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ پھانسی لینے سے قبل اس نے اپنی ماں کو واٹس ایپ پر پیغام روانہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button