ایجوکیشن

ہندوستان کے تعلیمی ڈھانچے تعمیر میں مولانا آزاد کی مثالی خدمات

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں قومی یوم تعلیم تقریب سے شرکاء کا خطاب 

ظہیر آباد.. 12 نومبر (اردو لیکس)  گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں 11 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور ہندوستان کے تعلیمی ڈھانچے کے معمار بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے ضمن میں قومی یوم تعلیم منایا گیا. ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل کالج نے تقریب کی صدارت کی. کالج کے طالب علم ارباز نے مولانا آزاد کی شباہت پیش کرتے ہوئے میں آزاد ہوں فیچر پیش کیا. دیگر طلباء و طالبات نے اپنی تقاریر میں مولانا آزاد کی خدمات اور تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا.

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ مولانا آزاد کی زندگی سے آج کے نوجوان یہی سبق حاصل کرسکتے ہیں کہ مولانا کی مطالعے کی عادت سے ہم اپنے علم میں اضافہ کریں صحافت خطابت سیاسی قیادت جیسی خوبیاں اپنے اندر پیدا کریں اور مولانا آزاد کی طرح ہندوستان کو اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں. ڈاکٹر محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات نے کہا کہ مولانا نے اپنی دور اندیشی سے سب کے لیے لازمی تعلیم یوجی سی اور آئی آئی ٹی جیسے ادارے قائم کرکے ہندوستان کو تعلیم کے میدان میں ٹھوس بنیادیں فراہم کیں جس سے ساری دنیا میں ہندوستان کی شناخت ہے.

ڈاکٹر رویندر ریڈی وائس پرنسپل نے مولانا آزاد کی خدمات کو خراج پیش کیا اور ملک میں تعلیم کے شعبے میں حکومت کی جانب سے مزید اقدامات پر زور دیا ڈاکٹر عائشہ بیگم صدر شعبہ اردو نے مولانا کی زندگی کے اہم واقعات پیش کئے. کالج کے طلباء و طالبات نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور پاور پوائنٹ کے ذریعے مولانا آزاد کی زندگی کے اہم واقعات بیان کئے کالج کے دیگر لیکچررز شکنتلا ڈاکٹر سریندر نے بھی خطاب کیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button