تلنگانہ

حیدرآباد میں دکان پر دھاوا 61 کیلو سڑا ہوا گوشت تلف

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس کی ایچ فاسٹ ٹیم اور ٹاسک فورس کے حکام نے جمعہ کے روز کاچیگوڑہ علاقہ میں اچانک معائنہ کرتے ہوئے 60 کلو گرام سڑا ہوا گوشت ضبط کر لیا۔

 

یہ کارروائی سکندرآباد ٹاسک فورس پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی اس اطلاع کے بعد کی گئی کہ یہاں غیر قانونی طور پر خراب گوشت ذخیرہ کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس سب انسپکٹر مہیش اور کانسٹیبل ونئے موقع پر پہنچے اور کمیلہ میں تلاشی مہم انجام دی۔

 

معائنے کے دوران انہوں نے 60 کلو گرام سڑا ہوا گوشت برآمد کیا جسے فریز کرکے فروخت کے لیے تیار رکھا گیا تھا۔ حکام نے فوری طور پر گوشت ضبط کر لیا۔بعد ازاں ضبط شدہ گوشت پر فینائل ڈال کر اسے انسانی استعمال کے لیے مکمل طور پر ناقابل استعمال بنا دیا گیا

 

تاکہ کوئی اسے دوبارہ فروخت یا استعمال نہ کر سکے۔پولیس کے مطابق خراب گوشت غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے پر دکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button