تلنگانہ

تلنگانہ میں کانسٹیبل کے امتحان لکھنے والے امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد _ 8 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے کانسٹیبل کے امتحان کے لیے درخواست دینے والوں کو اہم اطلاع دی ہے ۔ بورڈ حکام نے کانسٹیبل کے پریلمنری امتحان کے ہال ٹکٹس جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔بورڈ حکام نے بتایا کہ ہال ٹکٹ 10 اگست سے ویب سائٹ www.tslprb.in پر دستیاب ہوں گے۔ جبکہ 16,694 کانسٹیبل کے عہدے ہیں، 3.55 لاکھ امیدواروں نے اس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ اس میں 2.76 لاکھ خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button