تلنگانہ
حیدرآباد میٹرو کے بڑھائے گئے کرایوں میں تبدیلی

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل ریل انتظامیہ کی جانب سےایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے حال ہی میں بڑھائے گئے کرایوں میں ترمیم کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت کرایوں میں 10 فیصد کی کمی کی گئی ہے اور یہ رعایتی کرائے 24 مئی سے نافذ العمل ہوں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی میٹرو ریل کی جانب سے کم از کم کرایہ 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 60 روپے سے بڑھا کر 75 روپے کر دیا گیا تھا جس پر عوامی سطح پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں حالیہ نظرثانی مسافروں کی سہولت اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔