تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

تلنگانہ کے خشک سالی حالات پر وزیر اعظم سے پیکیج کی اپیل، ریونت ریڈی نے مودی کو دو اہم تقریبات میں شرکت کی دعوت دی

 

نئی دہلی، 15 نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔

 

اس موقع پر ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی اور واکیٹی سری ہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے ریاست سے متعلق کئی اہم مسائل وزیر اعظم کے سامنے پیش کئے۔ انہوں نے ایل نینو کے اثرات کے باعث تلنگانہ میں پیدا ہونے والی خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی پیکیج اور مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی

 

۔ اس کے علاوہ ریونت ریڈی نے وزیر اعظم کو دسمبر میں ہونے والے تلنگانہ گلوبل انویسٹرز سمٹ اور کھیلو انڈیا کھیلوں کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button