تلنگانہ

اسد الدین اویسی نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ڈائری کا رسم اجراء کیا

حیدرآباد 10 اپریل ( پریس نوٹ) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں کو درپیش مسائل کی یکسوئ کیلئے حکومتی سطح پر نمائندگی کرنے کا تیقن، حیدرآباد میں آج تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ڈائری کا رسم اجراء انجام دیتے ہوے یہ بات کہی۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن صدر ایم اے ماجد، جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین، نائب صدور حبیب علی الجیلانی، سید عظمت علی شاہ، خازن ایم اے محسن، مشیر فیڈریشن شہاب الدین ہاشمی، جوائنٹ سکریٹری ایم اے ماجد نظام آباد، حیدرآباد یونٹ صدر محمد آصف علی، اراکین عاملہ محمد فاروق علی، ساجیدہ بیگم، عائشہ بتول، اور دیگر ارکان موجود تھے۔

ٹی یو ڈیبلیو جے ایف کی جانب سے ریاست کے اردو صحافیوں کے مسائل پر مبنی یادداشت صد رمجلس اسد الدین اویسی کو پیش کی گئی، جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اردو صحافیوں کو تیلگو جرنلسٹس کے مماثل منڈل سطح اکریڈیٹیشن کارڈ منظور کیا جاے’ ریاستی اور ضلع سطحی ایکریڈیٹیشن کمیٹی میں باقاعدہ ایک اردو صحافی کی شمولیت ، جی ایچ ایم سی حدود میں ٹی یو ڈبلیو جے ایف اردو جرنلسٹس بھون کی تعمیر کے لئے اراضی مختض کی جاے’ اردو صحافیوں کو ڈبل بیڈروم مکان اور رہائشی پلاٹس کی منظور کیا جاے۔ ٹی یو ڈبلیو جے ایف نے اردو صحافیوں کے ان دیرینہ مسائل پر حکومت سے پر اثر نمائندگی کرنے کی خواہش کی جس پر صدر مجلس اسد الدین اویسی نے مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے اردو صحافیوں کی پیشورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جدوجہد و کاوشوں کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button