تلنگانہ

تلنگانہ کے ورنگل شہر میں دہی کے پیاکٹ سے مردہ چوہا برآمد

ورنگل:  تلنگانہ کے گریٹر ورنگل میں ایک دہی کے پیاکٹ سے مردہ چوہے کا بچہ برآمد ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ ایس آر آر ٹوٹہ کے قریب واقع ایک کرانہ دکان سے خریدے گئے سنگم برانڈ کے دہی کے پیاکٹ میں چوہے کا بچہ نظر آنے پر صارف حیران رہ گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ورنگل کے ایس آر آر ٹوٹہ علاقے کے قریب ایک شخص نے کرانہ دکان سے سنگم برانڈ کا دہی کا پیکٹ خریدا اور گھر لے گیا۔ جب اس نے پیاکٹ کاٹ کر دہی نکالنے کی کوشش کی تو اس میں مردہ چوہے کا بچہ دیکھ کر ششدر رہ گیا۔ بعد ازاں اس نے دکان مالک سے اس معاملہ پر سخت اعتراض کیا۔

 

متاثرہ شخص کی شکایت پر متعلقہ حکام فوری حرکت میں آگئے اور دہی فروخت کرنے والی دکان کا معائنہ کیا۔ احتیاطی اقدام کے طور پر متعلقہ بیچ کے دہی کی فروخت فوری طور پر روک دی گئی۔ جنگاؤں میں 50 پیکٹوں کے علاوہ کریم آباد، لکشمی پورم مارکیٹ علاقہ اور ہنمکنڈہ کے بھوانی نگر کی دکانوں سے اسی بیاچ کے دہی کے پیکٹ ضبط کر لئے گئے۔

 

حکام نے دکانداروں کو اگلے احکامات تک سنگم برانڈ کا دہی فروخت نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ بیاچ کے نمونے جانچ کے لئے حیدرآباد کی لیبارٹری روانہ کئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیب رپورٹ موصول ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button