تلنگانہ
سوشیل ڈیموکریٹک پاٹی آف انڈیا کا یوم تاسیس اور اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کا قیام

حیدرآباد ۔ (پریس نوٹ) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا” (SDPI) کا یوم تاسس ۲۱ جون ۲۰۲۶ء کو منایا گیا نیز تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں آیا۔ اس موقع پر یس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدرجناب محمد شفیع
جنرل سیکرٹری جناب ریاض فرنگی پیٹی حافظ محمد عطا اللہ خان اور محترمہ شیبا مینائی نیشنل ورکینگ کمیٹی ممبر نے تلنگانہ کی نئی ورکینگ کمیٹی کے اراکین کا اعلان کیا۔ٖ جناب سید منصور شاہ صدر، جناب علیم خان فلکی نائب صدر، جناب عفان الکومان اور مولانا عبدالصمد جنرل سیکریٹری کے علاوہ دیگر اراکین ورکنگ کمیٹی کی نامزدگی بھی عمل میں آئی۔
اس اجلاس میں کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قایدین نے اپنے خطاب میں یس ڈی پی آئی کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور عوام سے یس ڈی پی آئی میں کی رکنیت حاصل کرنے کی خواہش کی گئی۔




