نئے فوجداری قوانین سے متعلق 7 جولائی کو مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی حیدرآبد پر شعور بیداری پروگرام
اے پی سی آر ، تلنگانہ کی جانب سے شہریوں سے شرکت کی اپیل

شہری حقوق کے تحفظ کی تنظیم ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس(اے پی سی آر،تلنگانہ چیاپٹر) کی جانب سے نئے فوجداری قوانین سے متعلق شعور بیداری وآگاہی پروگرام 7 جولائی 2024 بروزاتوار شام7 بجے مدینہ ایجوکیشن سنٹر روبرو پبلک گارڈن، نامپلی، حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔ ایڈوکیٹ وی رگھوناتھ(سینئر ایڈوکیٹ وسابق صدرتلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن)پروفیسرڈاکٹر جی ونود کمار(ڈین ش فیکلٹی آف لاء عثمانیہ اور تلنگانہ یونیورسٹی س)ایڈوکیٹ اننتھاسین ریڈی اکولا(بار کونسل ممبر تلنگانہ)ایڈوکیٹ محمد ثناء اللہ فرحان(ہائی کورٹ تلنگانہ)،ڈاکٹر جلوکاراسرینواس(نائب صدراے پی سی آر تلنگانہ)مخاطب فرمائیں گے۔قانون کے طلباء،ایڈوکیٹس،سماجی جہدکاروں،صحافیوں کے علاوہ عام شہریوں سے بھی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر6302610057 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔