تلنگانہ

ریاض ایئرپورٹ حملے میں جاں بحق محمد یوسف علی کے خاندان کو فوری امداد فراہم کرنے بیرسٹر اویسی کا مطالبہ

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں حیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف علی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

 

۔بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بتایا کہ محمد یوسف علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس واقعہ میں ان کے دو بیٹے بھی زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک کی گھٹنے کی سرجری کی جارہی ہے، جبکہ دوسرے بیٹے کو اسپتال میں شریک کیا گیا ہے اور اس کے پاؤں کی تین انگلیاں کاٹنی پڑی ہیں۔

 

یوسف علی کی اہلیہ اور دختر محفوظ ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود چچی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ انہوں نے ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن سے رابطہ قائم کیا ہے اور متاثرہ خاندان کی مدد کے سلسلے میں بات کی ہے۔

 

انہوں نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کو فوری طور پر تمام ضروری امداد فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button