تلنگانہ

ریاض ایرپورٹ حملہ میں تلنگانہ کے کاماریڈی شہر کے شیخ سیعد بھی زخمی

کاماریڈی: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں تلنگانہ کے کاماریڈی شہر کی سیلانی بابا کالونی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شیخ سعید بھی شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق شیخ سعید گزشتہ چند برسوں سے ریاض ایرپورٹ پر واقع  واقع استاریکس کینٹین میں کام کرتے تھے حملہ کے وقت وہ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے بتایا گیا ہے کہ حملہ سے ملبہ گرنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے اور انھیں کنگ فہد ملٹری ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے تاہم، ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں

 

بتایا گیا ہے کہ شیخ سیعد کے دو بھائی بھی سعودی عرب میں برسرروزگار ہیں  ان کے والد مرحوم جو آر تی بس میں ڈرائیور تھے۔ سعید کے ایک اور بڑے بھائی حمید ریاض میں ہی میں جبکہ چھوٹے بھائی شیخ رحمن ابہا میں رہتے ہیں .

متعلقہ خبریں

Back to top button