تلنگانہ

بی جے پی رکن اسمبلی راکیش ریڈی کو آرمور جانے سے روک دیا گیا – بی جے پی کی ریالی میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے روآنہ ہوئے تھے رکن اسمبلی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور ٹاون میں پیر کے روز کشیدہ حالات پیدا ہوگئے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے پیش نظر حیدرآباد سے آرمور جا رہے بی جے پی کے رکن اسمبلی راکیش ریڈی کو پولیس نے بکھنور ٹول گیٹ پر روک دیا۔

 

اس دوران رکن اسمبلی اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ راکیش ریڈی نے کہا کہ وہ ہر حال میں آج آرمور جائیں گے، اگر انہیں اجازت نہ دی گئی تو وہ وہیں سڑک پر دھرنا دیں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل آرمور کے بھارت چندر اسکول میں اردو پڑھانے کے الزام پر بی جے پی قایدین نے اسکول میں احتجاج کیا تھا اور ٹیچر کو طمانچہ رسید کیا تھا۔

 

اس کے جواب میں اتوار کو مجلس اتحاد المسلمین کے زیرِ قیادت کئی افراد آرمور پولیس اسٹیشن پہنچے اور بی جے پی قایدین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ان واقعات کے پس منظر میں ہندو تنظیموں نے پیر کو آرمور کے امبیڈکر چوراہے پر ایک بڑی احتجاجی ریلی کا اعلان کیا، جس کے باعث آرمو میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button