تلنگانہ

آپریش سندور کے خلاف پوسٹ حیدرآباد میں طالبہ کے خلاف کیس درج

حیدرآباد: آپریشن سندور کے تناظر میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر حیدرآباد پولیس نے بی بی اے (BBA) سال دوم کی ایک طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

یہ مقدمہ چمپا پیٹ کے ایک کالج کے پرنسپل اے۔ سری کانت ریڈی کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ پرنسپل کے مطابق طالبہ (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھارت مخالف اور پاکستان کی حمایت میں نازیبا اور اشتعال انگیز بیانات پوسٹ کیے تھے جن میں "آپریشن سندور” کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

انسٹاگرام پر اس کی اسٹوری میں شامل مواد سخت قابل اعتراض تھا جبکہ واٹس ایپ پر بھی اس نے ہندوستان کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں تبصرے کئے۔ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ طالبہ نے حیدرآباد کے بارے میں بھی بعض اشتعال انگیز ریمارکس کیے۔

 

اس معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے پرنسپل نے آئی ایس سدان پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کروائی اور طالبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button