تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے حاجی ڈاکٹر عبدالقدوس کا مکہ مکرمہ میں انتقال

مکہ المکرمہ میں ڈاکٹر عبدالقدوس نظام آباد کا سانحہ ارتحال 

کارپوریٹر ببلو خان اور حج سوسائٹی نظام آباد کا اظہار تعزیت

نظام آباد:4/ جولائی (اردو لیکس)یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب ڈاکٹر عبدالقدوس جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے۔ اچانک طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں وہاں کے مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا آج ان کا انتقال پرُ ملال ہوگیا۔

 

ان کے انتقال کی خبر نظام آباد پہنچنے پر ڈاکٹر عبدالقدوس کی رہائش گاہ واقع احمد پورہ پرکارپوریٹر ڈیویژن 56 ببلو خان، حج سوسائٹی نظام آباد صدرمولانا حافظ اسماعیل عارفی، محمد نصیر الدین سکریٹری، وسیم احمد خان کے علاوہ عزیز و اقارب، دوست احباب نے ان کے بھائی عبدالکلیم ٹیچر ماڈرن اپر پرائمری اسکول و افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدوس کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہے۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدوس جو گذشتہ تین سالوں سے حکومت تلنگانہ کے سرکاری میڈیکل وفد میں شامل ہوتے ہوئے حجاج کی طبی خدمات انجا م دینے کا انہیں اعزاز حاصل ہے۔ مرحوم انتہائی ملنسار و ہمدرد اوصاف کے حامل تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے عبدالکلیم سیل نمبر 9440748115 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button