تلنگانہ

گریٹرحیدرآباد کے 6 زونس میں 24 اور25 مارچ کو زبردست بارش کا امکان۔ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے گریٹرحیدرآباد کے 6 زونس میں 24 اور25 مارچ کوزبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ چارمینار،خیرت آباد،کوکٹ پلی،ایل بی نگر، سکندرآباد اورسیری لنگم پلی علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ان مقامات کیلئے ایلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان دو دنوں میں ان زونس میں ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ ان دو دنوں میں ضروری کام ہو تو ہی گھروں سے باہرنکلیں ورنہ احتیاط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button