تلنگانہ

بیٹی کی محبت کی شادی سے مایوس ماں نے پھانسی لے لی _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 22 مارچ ( اردولیکس) بیٹی کی محبت کی شادی سے مایوس ایک ماں نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں پیش آیا۔پولیس کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق کوکٹ پلی کے جیان نگر میں رہنے والے 50 سالہ سرینواس کو 20  سالہ بیٹا  اور  25 سالہ  بیٹی ہے۔ بیٹی پرائیویٹ جاب کرتی ہے۔ وہ کچھ عرصے سے کوکٹ پلی میں اپنے ہم جماعت کے ساتھ محبت کرتی تھی۔ اس کے والدین کو اس معاملے کا علم ہونے پر سرزنش کی۔ لیکن جب اس نے اصرار کیا کہ وہ اس نوجوان سے ہی  شادی کرے گی جس سے وہ پیار کرتی ہے تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

 

ایک ہفتے قبل لڑکی نے گھر چھوڑ دیا اور اس نوجوان سے شادی کر لی جس سے وہ محبت کرتی تھی۔لڑکی کے اس اقدام کے بعد سے اس کے ماں باپ کافی پریشان اور مایوس تھے ۔ اور گزشتہ روز لڑکی کی 45 سالہ ماں نرملا نے  اس وقت پھانسی لگا لی جب گھر پر کوئی نہیں تھا۔ شام چھ بجے اس کا بیٹا کالج سے آیا، دیکھا کہ بیڈ روم کا تالا بند ہے، اور دوسری چابی سے دروازہ کھولا۔ تو ماں کی نعش لٹکتی پائی گئی ۔ اس نے فوری اپنے باپ کو اس کی اطلاع دی اور پڑوسی کی مدد سے جب اسے قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button