تلنگانہ

تلنگانہ میں سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس کے فائنل امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے امیدواروں کو ایک اہم اطلاع دی ہے۔ جس کے مطابق پولیس بھرتی کے فائنل امتحانات کی گئی تواریخ میں تبدیلی کی  ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے  پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ  نے چار امتحانی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ایس آئی (آئی ٹی)، اے ایس آئی (فنگر پرنٹس)، کانسٹیبل، کانسٹیبل (آئی ٹی) کے امتحانات کی تواریخ تبدیل کردی گئی ہیں۔ 23 اپریل کو ہونے والا کانسٹیبل تحریری امتحان 30 اپریل کو منعقد ہوگا۔ 12 مارچ کو ہونے والے ایس آئی (آئی ٹی) امتحان  11 مارچ کو  منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے ایس آئی (فنگر پرنٹس) کا امتحان 12 سے 11 مارچ   کر دیا گیا ہے۔ کانسٹیبل (آئی ٹی) کا امتحان 23 اپریل سے 30 اپریل کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button