تلنگانہ

حیدرآباد کی صورتحال پر کمشنر پولیس کا بیان ۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کہ امن کوفضاء کو مکدرکرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے بعد نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا "آپ سب نے دیکھا ہے کہ پولیس نے حالیہ کیس میں کس طرح کام کیا ہے۔ ہم پر بھروسہ رکھیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ جو بھی دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘ انہوں نے چارمینار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےسٹی پولیس پر بھروسہ کرنے اور پرانے شہر میں امن کی بحالی میں مدد کرنے پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے پرانا شہرمیں جمعہ کے موقع پرسیکوریٹی انتظات کی نگرانی کی۔ ایک سوال کے جواب میں کمشنرپولیس نے کہا کہ سٹی پولیس کی جانب سے جلد ہی دکانیں بند کرنے کے وقت میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button