جنرل نیوز

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کے دفتر کا رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کیا معائنہ. اقلیتوں سے متعلق اسکیمات کا لیا جائزہ 

عادل آباد۔7/جنوری(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا نے آج دفتر ضلع اقلیتی بہبود،عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے ضلع عادل آباد میں اقلیتوں کے متعلق جاری مختلف اسکیمات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے اقلیتوں کے لئے جاری قرضہ جات کی اسکیم ٹیمریز اسکولس کی کارکردگی،اسکول عمارتوں کی تعمیر،اسکالرشپس کے علاوہ اقلیتوں کے دیگر مسائل پر مکمل جائزہ لیا اور مسائل سے آگہی حاصل کی۔اس موقع پر ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ جی کرشنا وینی نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ جوگورامنا اور نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی کا اپنے دفتر میں آمد کے موقع پر والہانہ استقبال کیا اور ان کی شال پوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔اس موقع پر دفتر ضلع اقلیتی بہبود کا اسٹاف غوث بابا،عبدالکلیم،محمد عبد الحسیب،شیام دینا کر،جنگیشوری،عمران خان محمد نور الدین،محمد عابد علی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button