چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یوم اقلیتی بہبودکےموقع پر تفسیر ملتقط رسمِ اجرائی انجام دی

خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی ایک منفرد عربی "تفسیر ملتقط” محفوظ ہوگئی
تلنگانہ کےوزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے یوم اقلیتی بہبودکےموقع پر رسمِ اجرائی انجام دی
حیدرآباد 11/نومبر (پریس نوٹ) ریاست تلگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر تفسیر ملتقط (Tafseer-e-Multaqat) جلد دوم کی رسمِ اجرائی انجام دی ۔ یہ تفسیر پندرھویں صدی عیسوی کے عظیم عالم، مفسر، محدث اور صوفی بزرگ حضرت سید محمد حسینی المعروف خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی ایک منفرد و عربی تفسیر ہے۔
یہ نادر علمی سرمایہ تقریباً چھ سو (600) سال سے زائد عرصے تک مخطوطے کی صورت میں محفوظ رہا۔ آج دائرۃ المعارف العثمانیہ کے ذریعے اس کی تحقیق اور مکمل ہندی سید محمد گیسو دراز ریسرچ اکیڈمی، گلبرگہ کے اشتراک سے اس کی اشاعت کا اہتمام دراصل ایک فراموش شدہ علمی ورثے کو دوبارہ زندہ کرنے کی قابلِ قدر کوشش ہے۔
یہ اہم علمی کارنامے حیدرآباد کے تاریخی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے دائرۃ المعارف العثمانیہ نے انجام دیا ہے۔ ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ پروفیسر ایس اے شکور کی نگرانی میں ادارہ عربی زبان کے نادر و نایاب علمی مخطوطات کو تلاش کرکے ان کی تحقیق و تصحیح کرتے ہوئے انہیں اشاعت کے ذریعے علمی دنیا تک پہنچارہا ہے۔ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے میں دائرۃ المعارف العثمانیہ نے اسلامی علوم و فنون کے سیکڑوں اہم اور نادر علمی ذخائر کو زیورِ طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ حدیث، تفسیر، فقہ، تاریخ، فلسفہ، طب، ریاضی اور دیگر علوم پر اس کی مطبوعات دنیا بھر کے محققین اور اہلِ علم کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ آج 11 نومبر چہارشنبہ کے روز سیوالال بنجارہ بھون، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں منعقدہ اس تقریب کے موقع پر ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر ‘وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ پی ۔ سرینواس یڈی، محمد فہیم قریشی صدر ٹمریز ، طاہر بن حمدان ،رکن پارلیمان انیل کماریادو،،وی ہنمنت راو،احمد ندیم پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ، شفیع اللہ سکریٹری اقلیتی بہبود ،ایم اے حمید ڈائرکٹر اقلیتی بہبود،بی ، دنم۔ناگیندرصدور نشن سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، سید عظمت اللہ حسینی،عبیداللہ کوتوال،ڈیپک جان ، محمد اسداللہ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ پروفیسر ایس اے شکور کے علاوہ محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی۔



