جرائم و حادثات

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ۔ درندہ صفت خاتون نے عاشق کے ساتھ مل کر نوجوان بیٹے کا ہی قتل کردیا

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو قتل کر دیا۔

 

یہ واقعہ کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں پیش آیا۔بنگلورو سے تعلق رکھنے والا وجے اپنی ماں مینا نارائن کے ساتھ رہتا تھا۔ بیوٹی پارلر مینیجر مینا نارائن کا مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور راکیش جمونی کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔

 

جب وجے کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے مینا نارائن اور راکیش کے اس ناجائز تعلق کی شدید مخالفت کی۔اس دوران مینا اور اس کے عاشق نے یہ سوچ کر قتل کا منصوبہ بنایا کہ وجے ان کے رشتے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اس سازش کے تحت مینا اور راکیش وجے کو "کرناٹک راجوتسو” کے جشن دکھانے کے بہانے بیلگاوی لے گئے۔

 

یکم نومبر کو ہائی وے کے قریب ایک سنسان علاقے میں مینا راکیش اور اس کے چار دوستوں نے مل کر وجے کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران مینا اور راکیش کی سازش کا پردہ فاش ہو گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ وجے کے فون میں موجود کال ریکارڈنگس کے ذریعے یہ سازش بے نقاب ہوئی۔ پولیس نے وجے کی ماں مینا اس کے عاشق راکیش اور دیگر دوستوں

 

سچن، منوج، تمنا اور ایکناتھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button