ایجوکیشن

اگلے سال سے تلنگانہ میں نیا تعلیمی نظام . چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اہم احکامات

حیدرآباد: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے ریاست کے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں اور اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیماتکے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید دور کی ضروریات کے مطابق تعلیمی نظام میں تبدیلیاں لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی طالب علم کو نقصان نہ پہنچے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تعلیمی نظام کے حوالے سے کئی اہم احکامات جاری کیے۔

 

10+2 تعلیمی نظام کا نفاذ

وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئندہ تعلیمی سال سے ہی ریاست میں

10+2 تعلیمی نظام نافذ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولی تعلیم کے تحت نرسری سے لے کر بارہویں جماعت تک کی تعلیم کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ طلبہ میں بارہویں جماعت سے ہی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

 

انہوں نے مزید واضح کیا کہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی تعلیم کو اعلیٰ سطح کی تعلیم کے طور پر شمار کرتے ہوئے طلبہ کو خصوصی نوعیت کی تعلیم فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے برابر معیار کا بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔

 

اس مقصد کے حصول کے لیے اسکولوں میں تمام ضروری بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو خبردار کیا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button